حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "قرآنی آیات یا اسمائے مبارکہ والی انگوٹھی کے ساتھ حمام یا بیت الخلا میں جانے کے حکم" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
* قرآنی آیات یا اسمائے مبارکہ والی انگوٹھی کے ساتھ حمام یا بیت الخلا میں جانے کا حکم
سوال: اگر ہاتھ میں ایسی انگوٹھی ہو جس پر اللہ تعالی کا اسم مبارک، قرآنی آیات یا ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے اسمائے مبارکہ درج ہوں تو کیا اسے اپنے ہمراہ حمام یا بیت الخلا میں لے جانا جائز ہے؟
جواب: مکروہ ہے لیکن اگر نجاست کا خوف ہو یا یہ عمل توہین اور بے احترامی شمار ہو تو بیت الخلا میں لے جانا درست نہیں ہے جبکہ اس ہاتھ سے استنجا کرنا حرام ہے۔
آپ کا تبصرہ